کوڑے کرکٹ کا ڈھیر لگانے پر پی ایچ اے کے سپروائزر کا بھی چالان

کوڑے کرکٹ کا ڈھیر لگانے پر پی ایچ اے کے سپروائزر کا بھی چالان
کوڑے کرکٹ کا ڈھیر لگانے پر پی ایچ اے کے سپروائزر کا بھی چالان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) ایل ڈبلیو ایم سی نےغیر قانونی کوڑے کرکٹ کا ڈھیر لگانے پر پی ایچ اے کے سپروائزر کا چالان کردیا،ایل ڈی اےاسٹیٹ مینجمنٹ ٹو کی سبزہ زار میں کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کے نو سرکاری پلاٹ واگزار کرالئے گئے۔
ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے غیر قانونی طور پر کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی،ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا کہنا ہےکہ ادارے کی جانب سے ایسے اقدامات کیےگئے ہیں جن سے شہری اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنے میں ادارے کے ساتھ تعاون کریں گے،شاہ زیب حسنین کے مطابق شہر کو گندگی سے پاک کرنا محکمے کی اولین ترجیح ہے،ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ کوڑے دانوں کا استعمال شہریوں کی اولین ترجیع ہونی چاہئے۔ کچرے کو غیر قانونی طریقے سے ڈمپ کرنے والوں کےخلاف سخت قانونی کارروائی کا عمل جاری رہےگا۔
دوسری جانب ایل ڈی اےکے اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو نے سبزہ زار میں 550 سے 555 بلاک پی پلاٹوں پر قبضہ واگزار کرالیا ہے جبکہ 530 سے 534 بلاک پی پلاٹوں پربھی قبضہ واگزار کرالیا گیاہے۔پلاٹوں پر شیڈز،بھینسوں کی باڑےاورجھگیاں بنائی گئی تھیں،ڈائریکٹر اسلم لنگاہ نے ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر کارروائی کی۔ اسٹیٹ افسر شبیر سیال اور انسپکٹر ذوالفقار نے کارروائی میں حصہ لیا۔ اس موقع پر ایل ڈی اے عملہ اور پولیس بھی موجود تھی،واگزار کرائے گئے پلاٹوں کو ایل ڈی اے پلاٹ بنک میں شامل کرلیا گیاہے۔