ظلم، جھوٹ اور زیادتیوںکامقابلہ کرنے کیلئے امام حسینؓ کی پیروی کرنی چاہئے،بلاول بھٹو زرداری 

ظلم، جھوٹ اور زیادتیوںکامقابلہ کرنے کیلئے امام حسینؓ کی پیروی کرنی ...
ظلم، جھوٹ اور زیادتیوںکامقابلہ کرنے کیلئے امام حسینؓ کی پیروی کرنی چاہئے،بلاول بھٹو زرداری 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ظلم، جھوٹ اور زیادتیوںکامقابلہ کرنے کیلئے امام حسینؓ کی پیروی کرنی چاہئے،ظلم کشمیر میں ہویافلسطین میں ،ان کیخلاف لڑناہوگا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ تشدد اورجبری گمشدگیاں بھی ظلم ہے،انسانیت کیخلاف جرائم کے مرتکب افراد کی مذمت کرنی چاہئے،بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ تجدید عہدنوکرتے ہیں ظلم اورناانصافی کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے ،آج کے دن کربلا کے عظیم شہداکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -