کیلیفورنیا میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 امریکی فوجی ہلاک،3زخمی 

کیلیفورنیا میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 امریکی فوجی ہلاک،3زخمی 
کیلیفورنیا میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 امریکی فوجی ہلاک،3زخمی 

  

لاس اینجلس(شِنہوا)جنوبی کیلیفورنیا میں ایک تربیتی مشق کے دوران ہونیوالے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 2 امریکی فوجی ہلاک اور 3 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ بات امریکی میڈیا نے فوجی حکام کے حوالے سے کہی۔حادثے کی معلومات رکھنے والے امریکی محکمہ دفاع کے عہدیدار نے ایک مقامی خبر رساں ادارے سان ڈیاگو یونین ٹریبون کو بتایا کہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کا حادثہ سان کلیمینٹ جزیرے پر ہوا جو کہ سان ڈیاگو سے 70 میل (تقریبا 112 کلومیٹر) مغرب میں واقع ہے۔

سان ڈیاگو کے مقامی روزنامہ نے امریکی فوج کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ اس واقعے میں شامل فوجی امریکی فوج کے خصوصی آپریشن کمانڈ کے ایک عہدیدار کی زیر نگرانی معمول کی تربیت لے رہے تھے۔اخبار نے امریکی فوج کے ترجمان جے ایلیس وان پول کا بیان نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ابھی لواحقین کو مطلع کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں اور یہ عمل مکمل ہونے تک کوئی اضافی معلومات جاری نہیں کرینگے۔

مزید :

بین الاقوامی -