پشاور میں پولیس کی بروقت کارروائی ‘پولیس اہلکار کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار ‘تعلق کہاں سے نکلا؟

پشاور میں پولیس کی بروقت کارروائی ‘پولیس اہلکار کو زخمی کرنے والا ملزم ...
پشاور میں پولیس کی بروقت کارروائی ‘پولیس اہلکار کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار ‘تعلق کہاں سے نکلا؟

  

پشاور(آئی این پی ) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے بروقت کارروائی کر تے ہوئے گزشتہ روز تھانہ انقلاب کی حدود میں پولیس اہلکار کو زخمی کرنے والا ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتارملزمان کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے جس نے گزشتہ روز زبانی تکرار پر موسی زئی کے نواحی علاقہ میں اپنے دوست پولیس اہلکار ہلال پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا ، ، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے دوست پولیس اہلکار ہلال کو زبانی تکرار کی بنا پر فائرنگ کرکے زخمی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے آلہ قتل 30 بور پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مدعی مجروح ہلال ولد ارسلا خان سکنہ بازید خیل مو سی زئی نے زخمی حالت میں تھانہ انقلاب پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ خان افضل ولد شیر افضل ساکن افغانستان حال پھندو نے زبانی تکرار پر اس پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کی فائرنگ سے وہ لگ کر شدید زخمی ہو گیا ،مدعی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس ایس پی آپریشن منصور آمان نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر عبد السلام خالد کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔

ڈی ایس پی صدر سعید خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ انقلاب تحسین اللہ خان نے بروقت کارروائی کر تے ہوئے واردات میں ملوث ملزم کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے لگائے گئے جس کے دوران اصل ملزم خان افضل ولد شیر افضل ساکن افغانستان حال پھندو کو گرفتار کر لیا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے دوست پولیس اہلکار ہلال کو زبانی تکرار کی بنا پر فائرنگ کرکے زخمی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے آلہ قتل 30 بور پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -