بھارت میں پھنسے 200 پاکستانی 3 ستمبر کو واپس آئیں گے

بھارت میں پھنسے 200 پاکستانی 3 ستمبر کو واپس آئیں گے
بھارت میں پھنسے 200 پاکستانی 3 ستمبر کو واپس آئیں گے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں پھنسے ہوئے 200 پاکستانیوں کی 3 ستمبر کو اٹاری واہگہ بارڈر کے راستے واپسی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق گجرات، مہاراشٹر میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے واہگہ بارڈر ایک بار پھر خصوصی طور پر کھولا جائے گا۔اس کے علاوہ مدھیہ پردیش، دہلی، راجستھان میں بھی پاکستانی شہری پھنسے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستانیوں کی وطن واپسی نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں سے ہو رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -