شادی شدہ شہری کو رسیوں سے باندھ کر بیوی نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، وجہ بھی سامنے آگئی

شادی شدہ شہری کو رسیوں سے باندھ کر بیوی نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، وجہ بھی ...
شادی شدہ شہری کو رسیوں سے باندھ کر بیوی نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، وجہ بھی سامنے آگئی

  

ملتان (ویب ڈیسک) تھانہ گلگشت کے علاقے دوسری شادی کے رنج میں خاتون نے شوہر کے اوپر تیزاب انڈیل دیا ،تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال لایا گیا ہے جبکہ پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔

تفصیل کے مطابق گلشن مہر کالونی کے رہائشی 50سالہ طارق عزیز کی شادی صغری بی بی کے ساتھ ہوئی جس کے بطن سے پانچ بچے پیدا ہوئے چھ ماہ قبل طارق نے دوسری شادی رچالی اور امیرآباد میں کرایہ کا مکان لیکر رہائش پذیر ہوگئے جس کے رنجش میں پہلی بیوی صغری بی بی نے اپنے دیگر تین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ بلواکر طارق کو رسیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے اوپر تیزاب انڈیل دیا ، متاثرہ کے شور واہ ویلا پر اہل محلہ کے جمع ہونے پر خاتون دیگر افراد کے ہمراہ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئی ۔

واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرہ شخص کو طبی امداد کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں ڈاکٹرز کے مطابق طارق کا پچاس فیصد جسم کاحصہ جھلس گیا جسے برن ہونٹ داخل کروادیا گیاہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -ملتان -