پنجاب میں کورونا کے 42 نئے کیسز رپورٹ،ایک مریض انتقال کرگیا

پنجاب میں کورونا کے 42 نئے کیسز رپورٹ،ایک مریض انتقال کرگیا
پنجاب میں کورونا کے 42 نئے کیسز رپورٹ،ایک مریض انتقال کرگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کیئرپنجاب نے کہاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں کورونا کے 42 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد96 ہزار741 ہوگئی جبکہ ایک مریض انتقال کرگیا۔

ترجمان محکمہ صحت نے کہاہے کہ پنجاب میں کورونا کے 42 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرین کی تعداد96 ہزار741 ہو گئی ،محکمہ صحت نے کہاکہ کورونا سے ایک مریض جاں بحق ہوا،صوبے میں کورونا سے اموات کی تعداد2ہزار196 ہے ۔

محکمہ صحت نے کہاکہ لاہورمیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے کوئی اموات نہیں ہوئی ،لاہورمیں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد849 ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -