وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ہیڈآفس کا دورہ،یوم عاشور پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ہیڈآفس کا دورہ،یوم عاشور ...
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ہیڈآفس کا دورہ،یوم عاشور پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قربان لائنز میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ہیڈآفس کا دورہ کیا،وزیراعلیٰ نے ڈیجیٹل  کیمروں کی ذریعے یوم عاشور پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوسوں کی مانیٹرنگ کے نظام کامعائنہ کیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جدید کیمروں سے مرکزی جلوس کے روٹ کا بھی جائزہ لیا،وزیراعلیٰ نے ڈیجیٹل وال پر کیمروں کے ذریعے لاہور کے دیگر علاقوں کے جلوسوں کابھی مشاہدہ کیا، وزیراعلیٰ  پنجاب کو سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بھی اقدامات سے آگاہ کیاگیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں سکیورٹی انتظامات پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ یوم عاشور کے جلوسوں کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ،سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوسوں اورمجالس کی نگرانی کی جا رہی ہے،جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے موثراقدامات کئے ہیں ۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے سرویلنس نظام کو بہتربنایاگیا،ملک دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے پوری فورس چوکس ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس اورانتظامیہ کو وضع کردہ سکیورٹی پلان پر عملدرآمدیقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ آخری جلوس کے پرامن طور پر منتشر ہونے تک اہلکار ڈیوٹی پر موجود رہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -