وزیراعظم آزادکشمیر کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ،بارشوں سے جانی ومالی نقصان پر افسوس کااظہار

وزیراعظم آزادکشمیر کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ،بارشوں سے جانی ومالی نقصان پر ...
وزیراعظم آزادکشمیر کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ،بارشوں سے جانی ومالی نقصان پر افسوس کااظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا،وزیراعظم آزاد کشمیر نے بارشوں کے باعث ہونے والے جانی ومالی نقصان پر افسوس کااظہارکیا۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ مشکل گھڑی میں سندھ حکومت اورعوام کے ساتھ کھڑے ہیں،کراچی پاکستان کامعاشی مرکز ہے غیرمعمولی بارشوں سے بہت نقصان ہوا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ مشکل وقت میں بھرپور اظہاریکجہتی پر وزیراعظم آزادکشمیر کاشکرگزارہوں۔