کشمیریوں نے سنت امام حسینؓ کو زندہ رکھا،گورنر پنجاب 

کشمیریوں نے سنت امام حسینؓ کو زندہ رکھا،گورنر پنجاب 
کشمیریوں نے سنت امام حسینؓ کو زندہ رکھا،گورنر پنجاب 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ کشمیریوں نے حق پر قائم رہتے ہوئے سنت امام حسینؓ کو زندہ رکھا ہے۔

لاہور سے جاری کئے گئے یومِ عاشور کے پیغام میں گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ شہدائے کربلا نے باطل کے سامنے نہ جھکنے کا درس دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بھارتی سامراج سے برسرِ پیکار کشمیریوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ اعلیٰ مقاصد ، استقامت اور حق کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جذبہ شبیری مسلمانوں کے ایمان و یقین، سچائی کی روایات کو جلا بخشتا ہے۔چودھری سرور نے یہ بھی کہا کہ حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانیوں سے ہمیں زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی ملتی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -