عمر کوٹ میں 10 ویں محرم الحرام کے چھوٹے بڑے 29 جلوس مختلف امام بارگاہوں سے نکالے گئے

عمر کوٹ میں 10 ویں محرم الحرام کے چھوٹے بڑے 29 جلوس مختلف امام بارگاہوں سے ...
عمر کوٹ میں 10 ویں محرم الحرام کے چھوٹے بڑے 29 جلوس مختلف امام بارگاہوں سے نکالے گئے

  

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر   ) دنیا بھر کی طرح نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ  سلام ان کے رفقاء کار کی یوم شہادت  انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے اس سلسلے میں ضلع عمرکوٹ  بھر میں 10ویں محرم الحرام کے چھوٹے بڑے 29جلوس مختلف امام بارگاہوں سے برآمد ہوئے، سب سے بڑا  مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ پنج پیر سے برآمد ہوچکا ہےجلوس مختلف راستوں اور امام بارگاہوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ کھوسہ محلہ پہنچے گا جہاں عزاداران نماز ظہرین ادا کریں گے ۔

اس کے بعد یہ جلوس امام بارگاہ انب کےپڑ پر پہنچے گا جہاں 20سے زائد مختلف امام بارگاہوں سے جلوس آکر اس میں شامل ہوں یہاں سے بڑے جلوس کی صورت میں شاہی بازار پہنچے گا جہاں عزاداران سینہ کوبی زنجیر زنی کریں گے اورپھر شاہی بازار سے ہوتا ہوا مارکیٹ چوک پہنچے گا جہاں شام غریباں منعقد کی جائے گی۔ نماز مغرب کے وقت یہ جلوس واپس امام بارگاہ پنج پیر پہنچ کراحتتام پزیر ہوگا ۔

یہاں میں آپ کو سیکیورٹی کے حوالے سے بتاتا چلوں سیکیورٹی کے انتہاٸی سخت ترین اقدامات کئے گئے ہیں، 1000سے زائد پولیس اہلکار اور 100سے زائد رینجرز اہلکاروں سمیت العباس اسکاٶٹس کے جوان امام بارگاہوں اور جلوس کی سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دینگے جلوس کے راستوں کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو جلوس میں شامل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

آئی جی سندھ کی ہدایات پر عمرکوٹ پولیس نے کرونا ایس اوپیز پرعملدرآمد کرانے کے لئے امام بارگاہوں کے باہر سینیٹائز اور ھینڈ واش کرنے کے انتظامات کررکھے ہیں جبکہ ایس ایس پی آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جس کی نگرانی ایس ایس پی سید عامر عباس شاہ خودکرینگےپورےضلع  عمرکوٹ میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے رینجرز اور پولیس کا خصوصی گشت جاری ہے مشکوک عناصر پرکڑی نظر رکھی جاری ہے۔ 

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -