دوسرا ٹی ٹوئنٹی ،انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان میچ کا فیصلہ آگیا

دوسرا ٹی ٹوئنٹی ،انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان میچ کا فیصلہ آگیا
دوسرا ٹی ٹوئنٹی ،انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان میچ کا فیصلہ آگیا

  

مانچسٹر(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تینوں ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریزکے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5وکٹوں سے شکست دے دی ۔پاکستان نے مقررہ 20اوورز میں چاروکٹوں کے نقصان پر 195رنز بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ نے ہدف5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔

تفصیل کے مطابق انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو اوپنر بلے بازوں بابر اعظم اور فخر زمان نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا ۔فخر زمان 22گیندوں پر 36سکور بنا کر آوٹ ہوئے ،بابر اعظم 44گیندوں پر 56سکور بنا کر آوٹ ہوئے شعیب ملک 11گیندوں پر 14سکور بنا کر آوٹ ہوئے اورمحمد حفیظ36گیندوں پر 69سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 2جبکہ کرس جورڈن اور کیورن نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔جواب میں انگلینڈکے بلے بازوں نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔انگلینڈ کی جانب سے بین ٹن نے 20،جونی بیرسٹو نے 44،این مورگن 66اور محمد علی نے 1رنز بنا یا ۔ڈیوڈ میلان پچاس سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 3اور حارث روف نے 2وکٹیں حاصل کیں ۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -