"کربلا میں امام حسین اور ان کے اہلخانہ کی شہادت میں ہمارے لیے 3 پیغام پوشیدہ ہیں"

"کربلا میں امام حسین اور ان کے اہلخانہ کی شہادت میں ہمارے لیے 3 پیغام پوشیدہ ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوم عاشور کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں کی جدوجہد کے بارے میں پیغام جاری کردیا۔

یوم عاشور کے حوالے سے اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کربلا میں امام حسین علیہ السلام، ان کے اہل خانہ اور ساتھیوں کی شہادت میں ہمارے لئے 3 اہم پیغامات پوشیدہ ہیں۔

1. حیاتِ جاوداں انہیں نصیب ہوتی ہے جو ظلم و ناانصافی کیخلاف ڈٹتے اور اسکی پاداش میں اپنی جانوں تک سے گزر جاتےہیں۔ محض دولت، طاقت یا تعلیم کے بل پر یہ مقام نہیں کمایا جاسکتا۔

2. تاریخ کے اس سفر میں کئی ایک عظیم مسلمان ایسے گزرے ہیں جنہوں نے کربلا کی خاک سے پھوٹنے والی خوشبو کو سینوں میں سجایا اور جبر، نوآبادیاتی اقتدار اور ناانصافی کی قوتوں سے بے خوف ٹکرا گئے۔

 3. مقبوضہ جموں و کشمیر میں غاصبانہ قبضے اور استبداد کیخلاف تحریک تو آج بھی جاری ہے۔ بدترین فوجی قبضے اور بربریت کیخلاف سینہ سپر بہادر کشمیری دلوں میں کربلا کی یاد لئے نہایت ثابت قدمی اور حوصلے سے میدانِ عمل میں صف آراء ہیں کیونکہ انہیں یقین ہے کہ ظلم و ناانصافی کیخلاف انکی جدوجہد بالکل ویسے ہی ثمربار ہوگی جیسے شہدائے کربلا نے ہمیں عملی طور پر دکھایا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -