دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی شاندار بیٹنگ جاری ،بارش کا کیا امکان ہے؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا 

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی شاندار بیٹنگ جاری ،بارش کا ...
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی شاندار بیٹنگ جاری ،بارش کا کیا امکان ہے؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا 

  

مانچسٹر(ڈیلی پاکستان آن لائن )مانچسٹر سٹیڈیم میں دوسرے ٹی ٹونئٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ایک وکٹس کے نقصان پر 12اوورز میں 109سکور بنا لیے ہیں ۔انگلینڈ کی محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹی20میچ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ پہلے ٹی20 میں قومی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا اور بارش ہونے سے قبل انگلینڈ نے 16 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے تھے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اب تک 15 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ قومی ٹیم نے چار جبکہ انگلینڈ نے 10 میچ اپنے نام کیے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2015 میں ایک میچ ٹائی بھی ہوا تھا۔دونوں ٹیموں کے ٹی ٹوئنٹی ریکارڈز پر نظر ڈالیں تو سب سے بڑا ایک سو پچاسی رن کا ٹوٹل اسکور 2009 میں انگلینڈ کی جانب سے کیا گیا۔ انگلش ٹیم نے گرین شرٹس کو 2010 میں سب سے کم ٹوٹل اسکور نواسی رنز پر ڈھیر کیا تھا۔

مزید :

کھیل -