کورونا کی وجہ سے گلوکارہ لتا منگیشکر کی بلڈنگ سیل کردی گئی

کورونا کی وجہ سے گلوکارہ لتا منگیشکر کی بلڈنگ سیل کردی گئی
کورونا کی وجہ سے گلوکارہ لتا منگیشکر کی بلڈنگ سیل کردی گئی

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ممبئی کی میونسپل کارپوریشن نے کورونا کے باعث گلوکارہ لتا منگیشکر کی رہائشی عمارت کو سیل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لتا منگیشکر ممبئی میں " پربھو کنج " نامی عمارت میں رہائش پذیر ہیں ۔حکام نے کورونا کے خطرے کے پیش نظر اس عمارت کو سیل کردیا ہے۔

لتا منگیشکر کے اہلخانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمارت کو سیل کرنے کا فیصلہ بزرگ افراد کے تحفظ کیلئے مقامی حکومت اور بلڈنگ انتظامیہ نے مل کر کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بلڈنگ سیل ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد سے بہت سے لوگوں کی فون کالز آرہی ہیں۔ خیر خواہوں کو پریشانی کی ضرورت نہیں ہے ، لتا منگیشکر اور ان کے اہلخانہ بالکل ٹھیک ہیں، یہ ایک حفاظتی قدم ہے۔

مزید :

تفریح -