موٹرسائیکل ریس کا تنازعہ اتنے افراد کی جان لے گیا کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا

موٹرسائیکل ریس کا تنازعہ اتنے افراد کی جان لے گیا کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا
موٹرسائیکل ریس کا تنازعہ اتنے افراد کی جان لے گیا کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا

  

مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں موٹرسائیکل ریس کے تنازعہ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مردان کے علاقے تخت بھائی مدے بابا میں موٹرسائیکل ریس پر تنازعہ ہوا جس پر ایک فریق نے دوسرے پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کی وجہ سے 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوان چچا زاد بھائی ہیں۔ پولیس نے دونوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -مردان -