سریش رائنا کے گھر کہرام مچ گیا

سریش رائنا کے گھر کہرام مچ گیا
سریش رائنا کے گھر کہرام مچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چندی گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے حال ہی میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے کرکٹر سریش رائنا کے ماموں کو ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سریش رائنا کے ماموں اشوک کمار کو پٹھانکوٹ میں قتل کیا گیا، واقعہ 19 اور 20 اگست کی درمیانی شب ڈکیتی میں مزاحمت پر پیش آیا ، وہ سرکاری ملازم تھے۔ مقتول کے بڑے بھائی شیام لال نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سریش رائنا جلد ہی گاؤں کا دورہ کریں گے۔

دوسری جانب پولیس نے بتایا ہے کہ کالے کچھے والے گینگ کے ارکان نے ترپال گاؤں میں اشوک کمار کے گھر پر دھاوا بولا۔ وہ اس وقت چھت پر سورہے تھے، ان کے سر میں چوٹیں آئیں اور وہ اسی رات جان کی بازی ہارگئے۔ پولیس نے یہ تصدیق نہیں کی ہے کہ کیا واقعی مقتول کی سریش رائنا سے رشتہ داری تھی۔

مزید :

کھیل -