بھارت میں ایک دن میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز کا عالمی ریکارڈ بن گیا

بھارت میں ایک دن میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز کا عالمی ریکارڈ بن گیا
بھارت میں ایک دن میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز کا عالمی ریکارڈ بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں ایک دن میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز کا عالمی ریکارڈ بن گیا۔ اتوار کے روز یہاں 79 ہزار کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیا میں اتوار کے روز 78 ہزار 761 لوگوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد امریکہ کا ایک دن کے سب سے زیادہ کیسز کا 16 جولائی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔ خیال رہے کہ امریکہ میں 16 جولائی کو ایک ہی دن میں 77 ہزار 299 کیسز رپورٹ ہوئے تھے اور یہ عالمی ریکارڈ بن گیا تھا۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 35 لاکھ 88 ہزار 98 ہوچکی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 64 ہزار سے متجاوز ہے۔ بھارت امریکہ اور برازیل کے بعد کورونا سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے۔