ریا چکروتی کو ڈرگز کون سمگل کرتا تھا؟ سشانت کے دوست کا تہلکہ خیز انکشاف

ریا چکروتی کو ڈرگز کون سمگل کرتا تھا؟ سشانت کے دوست کا تہلکہ خیز انکشاف
ریا چکروتی کو ڈرگز کون سمگل کرتا تھا؟ سشانت کے دوست کا تہلکہ خیز انکشاف

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آنجہانی بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے قریبی دوست سدھارتھ پٹھانی نے سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کو ریا چکروتی کو منشیات پہنچانے والے افراد کے بارے میں اہم معلومات فراہم کردیں۔

سدھارتھ پٹھانی جو کہ سشانت کے ساتھ ہی فلیٹ میں رہتے تھے، انہوں نے سی بی آئی کو بتایا ہے کہ ریا چکروتی براہ راست سمگلرز کے ساتھ رابطے میں نہیں تھیں بلکہ وہ ایسے لوگوں سے ڈرگز لیتی تھیں جن کے بالی ووڈ میں اچھے تعلقات تھے۔

سدھارتھ کے مطابق گووا میں ہوٹلز چلانے والے گورو آریا سے منشیات کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جانی چاہئیں۔ سدھارتھ نے کہا کہ ریا چکروتی نیرج، دپیش، سیموئل مرانڈا اور کیشو سے منگوایا کرتی تھیں۔

خیال رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے کیس میں سی بی آئی نے جب تحقیقات شروع کیں تو ریا چکروتی کی واٹس ایپ چیٹ میں منشیات کے حوالے سے معلومات ملی تھیں جس کے بعد بالی ووڈ میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے بھی تحقیقات شروع کردی گئی تھیں۔

مزید :

تفریح -