”انگلینڈ کے ان کھلاڑیوں نے جیت میں اہم کردا ر ادا کیا “بابر اعظم نے کونسے دو نام لیے ؟جانئے

”انگلینڈ کے ان کھلاڑیوں نے جیت میں اہم کردا ر ادا کیا “بابر اعظم نے کونسے دو ...
”انگلینڈ کے ان کھلاڑیوں نے جیت میں اہم کردا ر ادا کیا “بابر اعظم نے کونسے دو نام لیے ؟جانئے

  

مانچسٹر(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہمارا سکور ٹھیک تھا لیکن باولنگ کے شعبے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے جس کی وجہ سے شکست ہوئی ۔میچ کی اختتامی تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی جیت کا کریڈٹ ڈیوڈ میلان اور این مورگن کو جاتا ہے ۔باولرز کے انڈر پریشر ہونے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ہم اس سے سیکھنے کی کوشش کریں گے ۔محمد عامر کی انجری سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ جب ایک اہم باولر زخمی ہو جائے تو ٹیم کو مشکل سے گزرنا پڑتا ہے ۔

مزید :

کھیل -