” اگر ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو شاید ہمیں حکومت سے باہر آنا پڑے“

” اگر ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو شاید ہمیں حکومت سے باہر آنا پڑے“
” اگر ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو شاید ہمیں حکومت سے باہر آنا پڑے“

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ اگر ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو شاید ہمیں حکومت سے باہر آنا پڑے۔ہم نیوز کے پروگرام ’نیوزلائن‘ میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل کی وجہ سے ہم سب پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے اوپر دباوبڑھ رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کراچی تباہ ہوا تو اس کا اثر پورے پاکستان پر پڑے گا۔ ایک سوال کے جواب میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما عامر خان نے کہا کہ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم ایم کیو ایم کے سینیٹر ضرور ہیں لیکن ہمارے کوٹے پر وہ وزیر نہیں بنے ہیں۔انہوںنے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے فروغ نسیم کو ہمارے کہنے پر وزیر نہیں لگایا ہے۔

مزید :

قومی -