"سارہ علی خان سے بریک اپ کے بعد سشانت کئی گھنٹے تک روتے رہے اور پوچھتے رہے کہ ۔۔۔" آنجہانی اداکار کی قریبی دوست کا حیران کن انکشاف

"سارہ علی خان سے بریک اپ کے بعد سشانت کئی گھنٹے تک روتے رہے اور پوچھتے رہے کہ ...

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے کیس میں ہر روز ایک نیا انکشاف سامنے آرہا ہے اور ان کی زندگی کی کہانی کی نئی پرتیں کھل کر سامنے آرہی ہیں۔

اتوار کے روز سشانت سنگھ راجپوت کی فیملی فرینڈ سمیتا پاریکھ نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران سارہ علی خان اور سشانت سنگھ کے رشتے کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے۔

سمیتا پاریکھ کے مطابق فلم کیدار ناتھ کے دوران سشانت سنگھ راجپوت ساتھی اداکارہ سارہ علی خان کو ڈیٹ کر رہے تھے۔ وہ فلم کی پرموشن کے دوران کافی خوش تھے، دونوں ہی نہ صرف ایک دوسرے کا بلکہ ایک دوسرے سے جڑے لوگوں کا بھی دھیان رکھتے تھے۔

سمیتا پاریکھ کے مطابق جب سشانت کا سارہ علی خان سے بریک اپ ہوا تو وہ کئی گھنٹے تک روتے رہے۔ " سشانت بار بار یہی کہہ رہے تھے کہ آخر میرے ساتھ ہی ایسا کیوں ہوتا ہے۔"

فیملی فرینڈ کے مطابق سارہ کے جانے کے کچھ ہی عرصے بعد سشانت کی زندگی میں ریا چکروتی آچکی تھیں اور جس تیزی سے انہوں نے سشانت کی زندگی میں جگہ بنائی انہیں وہ کچھ پسند نہیں آیا تھا۔

مزید :

تفریح -