دہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کے 3 جوان شہید
جنوبی وزیرستان (ڈیلی پاکستان آن لائن) فاٹا کے انضمام شدہ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے سرچ آپریشن کیا جارہا تھا کہ اسی دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 جوان زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
شہید ہونے والے فوجی اہلکاروں میں سپاہی سلیم، صوبیدار ندیم اور لائنس نائیک مصور شامل ہیں۔