مسلم لیگ ن کے رہنما کا برطانوی نژاد خاتون پر مبینہ تشدد، پولیس نے بڑا قدم اٹھالیا

مسلم لیگ ن کے رہنما کا برطانوی نژاد خاتون پر مبینہ تشدد، پولیس نے بڑا قدم ...
مسلم لیگ ن کے رہنما کا برطانوی نژاد خاتون پر مبینہ تشدد، پولیس نے بڑا قدم اٹھالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخو پورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے مقامی عہدیدار نے برطانوی نژاد خاتون کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق برطانوی نژاد خاتون عالیہ جیلانی نے پولیس کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ مسلم لیگ ن شیخوپورہ سٹی کے صدر میاں منور اقبال ان کے مکان پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ اسی لیے انہوں نے مجھ پر تشدد کیا اور نقدی اور زیورات بھی چوری کرلیے۔ پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

دوسری جانب لیگی رہنما نے خود پر لگائے جانے والے الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔