طالبان کا رکاوٹوں کے خلاف آپریشن، پاکستانی قونصل خانے کے باہر لگی خار دار تاریں ہٹا دیں

طالبان کا رکاوٹوں کے خلاف آپریشن، پاکستانی قونصل خانے کے باہر لگی خار دار ...
طالبان کا رکاوٹوں کے خلاف آپریشن، پاکستانی قونصل خانے کے باہر لگی خار دار تاریں ہٹا دیں
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) طالبان نے جلال آباد میں پاکستان کے قونصل خانے کے باہر لگی خار دار تاریں ہٹادیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان کی جانب اتوار کے روز ملک کے مختلف شہروں میں سڑکوں پر کھڑی کی گئی رکاوٹیں ہٹانے کا کام کیا گیا۔ طالبان نے ہیوی مشینری کے ذریعے بند کیے گئے راستے کھول دیے اور کئی جگہوں سے کنکریٹ کی رکاوٹیں ہٹادیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق طالبان کے ایک وفد نے صوبہ ننگر ہار کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کا دورہ کیا اور وہاں لگی خار دار تاریں ہٹادیں۔ مقامی افراد کا کہنا تھا کہ مشکلات اور رکاوٹیں ختم ہو چکی ہیں اور  پاکستانی قونصل خانہ ویزا حاصل کرنے میں بہت مدد کر رہا ہے ۔