افغانستان میں غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے عوام تذ بذب کاشکار
خیبر (عمران شینواری)افغانستان میں حکومت تبدیل ہونے کے بعد افغانستان میں غیر یقنی صورتحال کی وجہ سے عوام تذبذب کا شکا ر ہو گئے ہیں مارکیٹ سکولز کالجز ہسپتا ل کھولے ہوئے ہیں لیکن کاروبار نہ ہونے کی برابر ہے جبکہ طورخم بارڈر پرایکسپورٹ میں بھی نمایاں کمی آگئی ہے سینکڑوں خالی افغانی گاڑیاں افغانستا ن چلی گئی جہاں سے تین دن بعد فروٹ اور سبزیاں لوڈ کر پاکستان امپورٹ کیا جا تاہے اس سلسلے میں افغانستان کابل سے ایک دوست غلام محمد نے بتا یا کہ افغانستان میں حکومت تبدیل ہونے کے بعد امن اومان بہتر ہوئی ہے لوگ تو خو ش ہیں لیکن کسی کو یہ معلوم نہیں کہ مستقبل کیا ہو گا غیر یقینی صورتحا ل کی وجہ عوام تذبذب کے شکار ہو گئے ہیں تمام تعلیمی اداروں سمیت ہسپتالز اور مارکیٹس کھولے ہوئے ہیں لیکن اس کے باجود کاروبار نہیں ہو رہا ہے بینک بند تھے لیکن آج سے کھول گئے ہیں پچھلے تین مہینوں سے نوکر پیشہ لوگوں کو تنخواہیں اس بنیا دمیں نہیں دی گئی تھی کہ سابق حکومت گریڈ کے حساب سے تنخواہیں دے سکیں جس میں تنخواہیں زیا دہ ہونے کی چانسز تھی لیکن اس دوران حکومت تبدیل ہو گئی ہے اب بینک کھولنے کے بعد بینکوں کو بتا یا گیا ہے کہ ایک شخص ہفتے میں صر ف دوہزار افغانی کرنسی نکال سکتی ہے اس سے زیا دہ نہیں دیں گے انہوں نے بتا یا کہ کابل کے لوگ پرامید ہے کہ امن قائم ہو گیا ہے اور اسکے بعد روزگا ر بھی شروع ہو جائے گی اور عوام آہستہ آہستہ ڈیوٹیوں پر آجا ئیں گے ایک اور افغان ڈاکٹر صفی اللہ نے بتا یا کہ کاروبا بہت زیا دہ خراب ہو گیا ہے جب تک واضح پالیسی تیار نہیں کی جاتی اس وقت تک عوام میں بے چینی ہو گی افغان کے عوام مذید جنگوں سے تنگ آگئے ہیں امن چاہتے ہیں اور ملک میں ترقی چاہتے ہیں اس سلسلے میں طورخم ٹرانسپورٹ یونین کے صدر حاجی عظیم اللہ نے بتا یا کہ ایکسپورٹ میں بہت زیا دہ کمی آگئی ہے تاجر بھی تذبذب کا شکار ہیں وہ وقت کا نتظار کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ امید ہے ایک ہفتے میں ایکسپورٹ میں بہتری آسکے انہوں نے کہا کہ سینکڑوں کی تعداد میں پاکستان سے افغان خالی گاڑیاں افغانستان چلے گئے کیونہ وہا ں سے دو یا تین دن فروٹ اور سبزیاں لوڈ کررکے پاکستان امپورٹ کر تے ہیں افغان سے اس وقت امپورٹ زیا دہ کیونکہ انگور کا سیزن ہیں صر نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز خوش ہیں کیونکہ افغانستا ن میں بھتہ خوری اور رشور کا خاتمہ کیا گیا ہے طورخم گمرگ میں ٹرانسپورٹر کو ایک پر چہ دیتی ہے اور ایک جگہ پر ٹیکس جمع کرتی ہے ٹرانسپوٹرزجہاں جانا چاہتے ہیں جا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آنے والے دن ٹرانسپوٹروں سمیت عام لوگوں کیلئے بھی خوشحالی کے دن ہونگے