تاریخ میں اتنی تھکی اپوزیشن نہیں دیکھی، عندلیب عباس
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے کہا ہے کہ تاریخ میں اتنی تھکی اپوزیشن نہیں دیکھی جیسی پی ڈی ایم ہے۔ پی ڈی ایم کی یہ حالت ہوگئی ہے کہ بلاول بھٹو بھی طعنے دے رہے ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ 3 سال میں پی ڈی ایم کی ایک بھی ڈیڈ لائن پوری نہیں ہوسکی،آر یا پار کی باتیں کرتے تھے صرف پار ہی ہوا ہے۔عندلیب عباس نے کہا کہ تاریخ میں اتنی تھکی اپوزیشن نہیں دیکھی،پی ڈی ایم کی حالت یہ ہے ہوگئی ہے کہ بلاول بھٹو بھی طعنے دے رہے ہیں۔جے یو آئی کی جانب سے کراچی جلسے میں عورتوں تو شامل نہ کرنے پر عندلیب عباس کا کہنا تھا کہ یہ ایک خطرناک روش ہے،یہ ثابت کرتا ہے کہ جے یو آئی کی ذہنیت کیسی ہے۔
عندلیپ عباس