جماعت اسلامی کے زیر اہتمام 6 روزہ فہم القرآن کلاس اختتام پذیر
تھانہ (نمائندہ پاکستان) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام تھانہ میں چھ روزہ فہم القرآن کلاس اختتام پزیر۔ ہزاروں مر د و خواتین نے اختتامی درس میں دعا کی غرض سے شرکت کی۔ نماز فجر کے بعد ہونے والے چھ روزہ درس قرآن و سنت میں مختلف موضوعات پر معروف مذہبی سکالر مولانا مسیح گل اپنے منفرد انداز میں درس دیتے رہے۔ چھٹے روز رقت امیز مناظر کے ساتھ درس قرآان و سنت اختتام پزیر ہوا۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ۱ تھانہ میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام 24 اگست سے شروع ہونے والے چھ روزہ تفہیم القران و سنت کلاس کل 29 اگست بروز اتوار کو اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ گزشتہ کئی سالوں کی طرح اس سال بھی معروف مذہبی سکالر مولانا مسیح گل نماز فجر کے بعد قرآن و سنت کی روشنی میں مختلف موضوعات پر درس دیتے رہے۔ چھٹے اور آخری دعا کے دن تفہیم قران کلاس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین بوڑھے بچے اور جوان شریک ہوئے۔ مولانا مسیح گل نے کہا اسلام ہمیں اخوت بھائی چارے امن اتفاق اور حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد اور معاشرت آداب کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس میں ہر مسئلے اور مشکل کا حل موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن اور سنت کی روشنی میں زندگی گزارنے میں دین اور دنیا دونوں کی کامیابی ہے۔