ٹوپی ٹیچر سوسائٹی کی جانب سے عبدالرشید مرحوم کی یاد میں تعزیتی اجلاس
ٹوپی (نامہ نگار)ٹوپی ٹیچر سوسائٹی کی جانب سے عبدالرشید مرحوم کی یاد میں تعزیتی اجلاس،مرحوم ایک ایمان دار فرض شنا س اور ہنس مکھ افیسر اور اعلیٰ درجے کے منتظم تھے، مرحوم کا خالی کیا ہوا خلامشکل سے پر ہو سکے گی، عبدلواہاب تفصیل کے مطابق گورنمٹ ہائیر سیکنڈری سکول ٹوپی میں ٹوپی ٹیچر سوسائیٹی کے زیر اہتمامASDEOعبدالرشید مر حوم کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرینس کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت SDOسر کل ٹوپی کے عبدالوہاب خان نے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈیپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کے سکندر حیات خان تھے SDO عبدالوہاب خان نے کہا کہ مر حوم عبدالرشید ایک مثالی ایڈمنسٹریٹر تھے جیسے کہ کہا جاتا ہے کہ بعض لوگوں کا مثال سایہ دار درخت کا ہوتا ہے جس کہ سایہ سے بہت سے لوگ مستفید ہوتے ہے عبدالرشید مرحوم کا مثال بھی ایسی ہی سایہ درخت کا تھا آپ کی جدائی یقینا ایک ناقابل اعتبار او ر نا قابل برداشت سانحہ ہے چونکہ قرآن کریم کا ارشاد ہے کہ ہر ذی روح کو ایک نہ ایک دن موت کا مزہ چھکنا ہیں لہذا صبرکے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں مر حوم کے بڑے بھا ئی پروفیسر عبدالمنان نے کہا کہ آج الفاظ میرا ساتھ نہیں دیتا میں صدمے سے نڈھا ل ہوں ہال میں داخل ہوتے وقت میری نظر جب مرحوم کی تصویر پر پڑی تو آنکھوں سے بے اختیا ر آنسوں روانہ ہوئے مجھے آج احساس ہوا کہ میرا بھائی ایک بہت بڑے شخصیت تھے اور اس کی یہ شخصیت اس کے کردار کی مرہوں منت ہے میں تمام اساتذہ برادری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کر تا ہوں جبکہ پروگرام میں عبید زمان، عبد الصمد خان،انعام اللہ خان،SDO رزڑ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔آخرمیں مرحوم کے لیے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی۔