ننکانہ، تیز رفتار مسافر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ماں بیٹے سمیت 3افراد جاں بحق

      ننکانہ، تیز رفتار مسافر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ماں بیٹے سمیت 3افراد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی)تیز رفتار مسافر بس کی ٹکر سے ماں بیٹا سمیت تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق موضع کلی موڑ سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار مسافر بس اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار ماں بیٹا سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا، اطلاع پاکر ریسکیو1122 ننکانہ صاحب کا عملہ موقعہ پر پہنچا جنہوں نے ضرروی کاروائی کے بعد نعشیں پولیس کے حوالے کردیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 60سالہ فاطمہ زوجہ غلام حیدر،40 سالہ قاسم ولد غلام حیدر اور 12 سالہ طیبہ ولد فیصل محمود کے ناموں سے ہوئی ہے،، جاں بحق ہونے والوں کا تعلق گاؤں ملک پور ٹوریاں سے تھا۔
3افراد جاں بحق