بنوں‘ لیاقت ٹاؤن کے مکینوں کا اے این پی میں شمولیت کا اعلان

بنوں‘ لیاقت ٹاؤن کے مکینوں کا اے این پی میں شمولیت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (نمائندہ خصوصی)ککی اور نار شکراللہ کے قریب واقع لیاقت ٹاؤن کے مکینوں نے تحصیل ککی کے صدر ملک شیروز خان کی قیادت میں عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تحصیل صدر ملک شیروز خان نے مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو پارٹی ٹوپیاں پہناکر اے این پی میں شمولیت پر مبارکباد دی اور کہا کہ انشاء اللہ ان کا یہ فیصلہ علاقے کی ترقی اور امن کیلئے بہتر ثابت ہوگا کیونکہ ایسے حالات میں جب عوامی نیشنل پارٹی اقتدار میں نہیں ہے اسکے باوجود عوام کا جوق درجوق اے این پی میں شامل ہونا اے این پی اور اے این پی کے قائدین پر اعتماد کا اظہار ہے انہوں نے کہا کہ گذشتہ بلدیاتی انتخابات کے دوران ضلعی نظامت کے الیکشن میں ہمیں کروڑوں روپے کی پیشکش ہوئی لیکن ہم نے قوم کی لاج رکھی اور قوم کے حقوق کا سودا نہیں کیا اگر میں اپنا ضمیر فروحت کرتا تو آج قوم کا سامان کرنے کے قابل نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ ہم نے کوجڑی میں امن کمیٹیاں بناکر علاقہ میں منشیات فروشوں،چوروں اور جرائم پیشہ افراد کیلئے سزائیں اور جرمانے مقرر کیں یہی وجہ ہے کہ آج خوجڑی ماضی کی نسبت امن ہے اور عوام کے تعاون سے یہ سلسلہ دیگر علاقوں تک بھی بڑھائیں گے قبل ازیں ملک شیروز خان کا لیاقت ٹاؤن پہنچنے پر علاقہ کے عوام نے پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہناکر لایقت تاؤن آمد پر خوش آمدید کہا۔