سرحد پٹرولیم ڈیلرز کا پٹرول پمپ کی بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

سرحد پٹرولیم ڈیلرز کا پٹرول پمپ کی بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر)سرحد پیٹرولیم ڈیلرز اینڈ کاٹیج ایسوسی ایشن خیبر پختونخوانے نواز پیٹرول پمپ نوشہرہ کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،اس موقع پر سرحد پیٹرولیم کارٹیج اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے چیئرمین عبدالماجد،بہزاد خان و دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیٹرولیم ڈیلر گل نواز کا تارو جبہ پبی میں پیٹرول پمپ اس کے مالک جائداد کمال حسن نے غیر قانونی طور پر بند کیا ہوا ہے، گل نواز اور مالک جائیداد کے مابین تینتیس سال لیز کا معاہدہ ہوا تھا تاحال معاہدے کے مطابق کرایہ و دیگر ادائیگی ہوئی لیکن گزشتہ چھ ماہ سے کمال حسن نے ظالمانہ رویہ اختیار کیا ہوا ہے اور پمپ کو مکمل بند کیا ہے جس سے تقریبا لگ بھگ بیس خاندانوں کی کفالت وابستہ ہے۔ان کا مطالبہ تھا کہ انتظامیہ ودیگر متعلقہ محکمے فوری طور پر اس مسئلہ کا نوٹس لیں بصورت دیگر ہم تمام پیٹرول پمپ بند کرکے شدید احتجاج کرینگے،