صحت اور تعلیم کی معیاری سہولیات فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح: اسد قیصر
اسلام آباد(آئی این پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے خطے میں امن کا خواہاں رہا ہے،دنیا نے پاکستان کی امن کیلئے کی گئی کوششوں کا اعتراف کیا،پہلی بار بلوچستان، خیبر پختونخوا اور خاص طور پر نئے ضم ہونیوالے اضلاع کی ترقی پر توجہ دی جا رہی ہے، پہلی حکومت ہے جس نے اپنی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کی،صحت اور تعلیم کی معیاری سہولیات فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار کو صوابی میں ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے خطے میں امن کا خواہاں رہا ہے،ماضی میں چھوٹے صوبوں کو نظر انداز کیا گیا، انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کے حقوق کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی ہے، پاکستان ٹوبیکو بورڈ اور کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کاشتکاروں کو سہولیات دیں،بجلی مسائل پر قابو پانے کیلئے صوابی میں جلد 220کے وی کے گرڈ سٹیشن کا سنگ بنیاد رکھیں گے، اسد قیصر نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار صوابی میں اس طرح کے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، عوام کے تعاون سے صوابی کو ترقی یافتہ شہر بنائیں گے۔
اسد قیصر