نجم الدین خان کا مردان پہنچنے پر شاندار استقبال
تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) پی پی پی خیبر پختونخوا کے نومنتخب صدر نجم الدین خان صدارت کی کرسی سنبھالنے کے بعد اپنی گاؤ ں ضلع اپر دیر جاتے ہوئے تخت بھائی پہنچتے ہی پی پی پی ضلع مردان کے جنرل سیکرٹری اورنگزیب خان، تحصیل تخت بھائی کے صدر جاوید اقبال، جنرل سیکرٹری عرفان مہمند، سٹی صدر یوسف خان مہمند، سینئر نائب صدر صاحبزادہ حاجی گل حنان اور دیگر کی قیادت میں ہزاروں کارکنوں کی طرف سے شاندار استقبال۔ سینئر نائب صدر محمدعلی شاہ باچااور دیگر قائدین بھی ان کے ہمراہ تھے۔، ضلع مردان کے انفارمیشن سیکرٹری اطلاعات نیاز علی یوسفزئی، ریاض خان اور سیکرٹری اطلاعات ذیشان پٹھان نے کہا کہ پی پی پی ایک منظم اور موثر جماعت ہے اور 2023کے عام انتخا بات میں پارٹی ایک بار پھر اقتدار میں آکر ملک میں حقیقی تبدیلی لائے گی۔