منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ سربند کی حدود میں خفیہ اطلاعات پر مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروشوں اور منشیات سمگلروں کو بھی گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی اور سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر  8کلو گرام سے زائدچرس برآمد کر لی گئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ا یس ایچ او تھانہ سربند امتیاز عالم نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ نے مختلف کامیاب کا روائیوں کے دوران منشیات فروشی اور منشیات سمگلنگ میں ملوث تین ملزمان فرہاد ولد مبین سکنہ صوابی،عبد الہادی ولد محمد خان سکنہ باڑہ اور حفیظ ولد سید زمان سکنہ باڑہ قدیم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی اور سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر  8کلو گرام سے زائدچرس برآمد کر لی گئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے