محکمہ ڈاک کے ریٹائرڈ ملازمین سے ناروا سلوک بند کیا جائے‘ شاہجہان
کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان) نوپ سی بی اے کے رہنما شاہ جہان نے کہا ہے کہ محکمہ ڈاک کے ریٹائرڈ ملازمین سے ناروا سلوک بند کیا جائے۔ بصورت دیگر احتجاج کا راستہ اپنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساولڈھیر میں ریٹائرڈ ملازمین کے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریٹائرڈ ملازمین کے ساتھ عرصہ دراز سے ناروا سلو ک اور ظلم کا سلسلہ بند ہونا پڑے گا۔ ریٹائرڈ ملازمین کے لئے فنڈز فراہم کیا جائے۔ کیونکہ کافی عرصے سے سرکل آفس پشاور اور دوسرے دفاتر میں ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل بلز اور دوسرے بلز سردخانے کی نذر ہوچکی ہے۔ محکمہ کے افسران کے مطابق موجودہ فنڈ سے ریٹائرڈ ملازمین کو کچھ نہیں دے سکتے ہیں۔ بلکہ ریٹائرڈ ملازمین کے لئے الگ فنڈ ز حکومت منظور کرنا پڑے گا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریٹائرڈ ملازمین کے لئے فوری طور پر فنڈز کا بندوبست کیے جائیں اور انہیں اپنا حق دلانے میں پیش آنے والے رکاوٹوں کو دور کئے جائیں۔ انہوں نے حاضر سروس ملازمین کو اپ ڈیٹنگ کے لئے نئے موبائل دینے اور ٹریننگ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔