تخت بھائی‘ گورنمنٹ کالج سٹاف کا خصوصی اجلاس

      تخت بھائی‘ گورنمنٹ کالج سٹاف کا خصوصی اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) کپلا لوکل یونٹ گورنمنٹ کالج تخت بھائی  2021ء کوکالج ٹیچنگ اسٹاف کی کمیونٹی کی موجودہ غیر یقینی صورتحال کے حوالے سے کالج سٹاف روم میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کالج کے تمام پروفیسرز و لیکچرار صاحبان نے شرکت کی۔اس میٹنگ میں ایک قرارداد متفقہ طور پر پاس ہوئی  جس میں حکومت کی طرف سے صوبے کے گورنمنٹ کالجز کی مجوزہ نجکاری؛ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  میں پی ایم ایس آفیسرز کی بطور ڈائریکٹر تعیناتی اور 5 درجاتی (tier five)فارمولا  کی  محکمہ فنانس سے منظور شدہ سمری کے نفاذ میں تاخیری حربوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔میٹنگ میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ اس سلسلے میں کپلا کی مرکزی قیادت کے ہر فیصلے کی من و عن تائید کی جائے گی۔اس کے بعد ڈویژنل صدر پروفیسر حیات شاہ کی نگرانی میں ٹیچنگ سٹاف نے متفقہ طور پر سال 2021-22 کے لیے لوکل یونٹ گورنمنٹ کالج تخت بھائی کے درج ذیل عہدوں کا انتخاب کیا۔ احسان اللہ مہمند (صدر کپلا لوکل یونٹ)ڈاکٹر محبوب علی  (جنرل سیکرٹری)رحیم خان   نائب صدر  رمیض خان   فنانس سیکرٹری   ندیم اللہ جوائنٹ سیکرٹری  مسعود شاہ   پریس سیکرٹری شامل ہیں -