حکومت کا 3سال مکمل ہونے پر جشن عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے: احسن اقبال
نارووال (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کا3 سال مکمل ہونے پرجشن عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے،حکومت کی کارگردگی سے پاکستان کے عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں۔ نارووال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے حکومتی کی تین سالہ کارکردگی کو شدید تنقید کانشانہ بناتے ہوئے حکومت کارکردگی کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان کر تے ہوئے احسن اقبال نے وزیر اعظم عمران خان کو چیلنج دیاکہا کہ وہ سکیورٹی کے بغیرعوام میں جا کر دکھائیں انہیں پتہ چلے کہ عوام ان کے بارے میں کیا جذبات رکھتے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں پاکستان کے عوام 3 سالوں میں خوشحال ہوئے ہیں وزیر اطلاعات فرماتے ہیں کہ جتنی مہنگائی ہوئی ہے اتنا عوام کی آمدن میں ہوا ہے یہ وہ بیانات ہیں جن کا گھر گھر مذاق اڑایا جا رہا ہے،ہر وہ شخص جو روزانہ بازار سے آٹا، ڈالیں،دودھ گوشت،بوڑھے والدین کے لئے دوائیں خریدتا ہے بجلی گیس کا بل دیتا ہے اس حکومت کو ہر روز بد دعائیں دیتا ہے،ان تین سالوں میں جتنی مہنگائی ہوئی ہے اس کی مثال پیچھے ہیں ملتی،وزیر اعظم کہتے ہیں کہ عوام خوشحال ہوئے ہیں خوشحال عوام نہیں بلکہ عمران نیازی کے وزیر اور مافیازخوشحال ہوئے ہیں جو عمران نیازی کی چھتری تلے عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ وزیر اعظم صاحب کبھی موبائل فون کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں کبھی خواتین کے لباس کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں لیکن وہ خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو مجرم قرار دینے سے شرماتے ہیں،خواتین کے خلاف ایسے غیر سنجیدہ بیانات سے ان میں عدم تحفظ پیدا ہو گا، ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ خواتین سے زیادتی کے مقدمات کو خصوصی عدالتوں میں سنا جائے اور ایک ماہ کے اندر مثالی سزا دینی چاہیے تاکہ ہماری ہر ماں بہن بیٹی خود کو محفوظ تصور کر سکے لیکن عمران نیازی صاحب کی توجہ مافیاز کی تجوریاں بھرنے کی طرف ہے۔
احسن اقبال