پیرا لمپکس، پاکستان کی انیلہ بیگ فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی نہ کر سکیں
ٹوکیو (این این آئی) پیرا لمپکس میں پاکستان کی انیلہ بیگ فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی نہ کر سکیں۔جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جاری پیرا لمپکس گیمز میں پاکستان کی انیلہ عزت بیگ ڈسک تھرو کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی نہ کر سکیں۔ٹوکیو پیرا لمپکس گیمز میں ڈسک تھرو کے مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی انیلہ نے ڈسک 19.8 میٹر دور پھینک کر ابتدائی 10 ایتھلیٹس میں جگہ بنائی تھی تاہم فائنل راؤنڈ کے لیے 10 میں سے 8 کھلاڑیوں نے کوالیفائی کیا۔جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہونے والے پیرالمپکس گیمز میں پاکستان کے 2 ایتھلیٹس شریک ہیں۔فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی انیلہ عزت بیگ اور گجرانوالہ کے حیدر علی پیرالمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔،حیدر علی اسی ایونٹ میں 3 ستمبر کو ایکشن میں دکھائی دیں گے۔