سوشل میڈیا پرکوئی بھی اہلکار سرکاری رائفل یا یونیفارم میں تصویر نہیں لگا سکے گا
لاہور (کرائم رپورٹر)سوشل میڈیا ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے افسران اور ملازمین خبردار، ہوشیار،کوئی بھی اہلکار سرکاری رائفل یا یونیفارم میں تصویر نہیں لگا سکے گا،پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسروں نے محکمانہ کارروائی کرنے کا عندیہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق ہر ڈویژن اور اضلاع کی سطح پر صرف متعلقہ ایس پی سرکاری طورپرمعلومات فراہم کرنے کیلئے گروپ بنانے کا مجازہوگا،دیگر ملازمین اس میں شامل ہوسکیں گے۔ پولیس کی سرکاری عمارتوں پر تعینات سکیورٹی اہلکار یونیفارم اوراسلحہ سمیت تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ نہیں کر سکے گا، کانسٹیبل سے ڈی ایس پی تک اپنی تصاویر آئی جی آفس، ڈی آئی جی آفس سمیت متعلقہ آفس کے ساتھ کھڑا ہوکر وائرل نہیں کر سکتے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی سپیشل برانچ اور افسروں کی سرپرستی میں چلنے والا سوشل میڈیا گروپ اپنی رپورٹ ہفتہ وار بھیجنے کا پابند ہوگا۔