ڈیفنس بی پولیس کی کارروائی، بچی کے ساتھ بد اخلاقی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

ڈیفنس بی پولیس کی کارروائی، بچی کے ساتھ بد اخلاقی کی کوشش کرنیوالا ملزم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (کرائم رپورٹر)ڈیفنس بی پولیس کی کارروائی،دس سالہ بچی کے ساتھ بد اخلاقی کی کوشش کرنے والے ملزم ارشد کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم ارشد نے والدین کی غیر موجودگی میں بچی کے گھر اس سے زبردستی بد اخلاقی کی کوشش کی۔  15  پر کال موصول ہونے پر ملزم کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیاایس پی کینٹ صاعد عزیز کا کہنا ہے کہ والدین اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں، بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -