ڈکیتی، چوری اور راہزنی کی وارداتیں، شہری لاکھوں مالیت کی نقدی، زیورات، قیمتی اشیاء سے محروم
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ڈکیتی۔چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،زیورات اور قیمتی اشیا ء سے محروم کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے میں آشیانہ روڈ پر ڈاکو ڈکیتی کی واردات کے دوران 1لاکھ نقدی، موبائل فون اور سکیورٹی گارڈ سے گن چھین کر فرار ہو گئے، جوہر ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکو مصطفی کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 6لاکھ20کی نقدی۔زیورات و دیگر اشیا ء لوٹ کر فرار ہوگئے.غازی آباد کے علاقے میں ڈاکو جمشید علی کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 7لاکھ 10ہزار روپے کی نقدی۔پرائز بانڈ اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔فیصل ٹاؤن کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو قادر اور فیملی سے4لاکھ 90ہزار کی نقدی و زیورات۔ مصری شاہ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے اکرام اور فیملی سے 2لاکھ 70ہزار۔ شاہدرہ ٹاؤن میں افضال سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 60ہزار۔گھڑی اور موبائل۔اکبری گیٹ میں ذوالقرنین سے گن پوائنٹ پر35ہزار نقدی موبائل فون اور شادمان سے گن پوائنٹ پر سیف سے 20ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چور لیاقت آباد اور ڈیفنس سی سے گاڑیاں جبکہ اسلام پورہ، مغلپورہ، نصیر آباد اور شاہدرہ سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔