سی سی پی او کے نوٹس پر شمالی چھاؤنی میں سود خور کے خلاف مقدمہ درج
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں سود خور کے تشدد سے زخمی ہونے والی خاتون کی سنی گئی سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے نوٹس لیتے ہی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔بتایا گیا ہے ھے کہ صدر ڈیگی محلے کی رہائشی عشرت بی بی کو ملزم ظہیر عرف گڈو سود کی قسط لینے گیا تھا پیسے نہ دینے پر ملزم نے سرعام تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔سی سی پی او کے نوٹس لینے کے بعد ایس ایچ او شمالی چھاونی عمران محبوب نے مقدمہ درج کر لیا۔ڈی ایس پی شمالی چھاؤنی عمر فاروق نے بتایا کہ میرٹ پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔