لوہاری گیٹ، بچی کے اغوا کی کوشش ناکام
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لوہاری گیٹ پولیس نے بروقت کارروائی کر کے بچی کے اغوا کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق لوہاری گیٹ پولیس نے بچی کو ورغلا کر اغواکرنے والا ملزم زاہد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم بچی کو ورغلا پھسلااپنے ساتھ لیکر جا رہا تھا جس پولیس نے بروقت کارروائی کر کے گرفتار کر کے بچی کو بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا۔
ملزم زاہد پہلے بھی ایسی حرکات کی وجہ سے جیل جا چکا ہے۔