کلاسیکل فلم بنانے کیلئے نئے چہروں کی ضرورت ہے، انعام خان
لاہور(فلم رپورٹر) سینئر اداکار انعام خان نے کہا کہ کلاسیکل فلم بنانے کیلئے نئے چہروں کی ضرورت ہے۔ہمارے ہاں بڑا اچھا ٹیلنٹ موجو د ہے صرف ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی کام کا عزم کر لیا جائے تو پھر دنیا کی کوئی طاقت کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔اگر ہم نے فلم انڈسٹری کو دوبارہ عروج پر لے کر جانا ہے تو ہمیں نیک نیتی،بھرپو رجذبے اور لگن سے کا م کرنا ہوگا۔انعام خان نے کہا ہے کہ اگرعزم کر لیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ لازوال فلمیں تخلیق نہ کی جا سکیں سکرپٹ کسی بھی فلم کی کامیابی کی بنیاد ہے لیکن اس پر وہ توجہ نہیں دی جارہی جس کی ضرورت ہے،ڈائریکٹر کسی بھی پراجیکٹ میں کپتان کی حیثیت رکھتا ہے اور یہ کسی اہل شخص کے پاس ہی ہونی چاہیے۔
نہوں نے کہا کہ کراچی میں بننے والی فلمیں کامیابی سے ہمکنار ہو رہی ہیں اگر سنجیدگی سے توجہ دی جائے تو لاہور بھی دوبارہ شوبز سر گرمیوں کا گڑھ بن سکتا ہے۔