عدم برداشت سے معاشرہ تباہ ہورہا ہے، سیمی خان
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمر سیمی خان نے کہا ہے کہ عدم برداشت کا معاشرے کی تباہی میں اہم کردار ہے لوگ اپنی سوچ کے خلاف کوئی بات سننے کو تیار نہیں ہو تے جس کی وجہ سے لڑائی جھگڑوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وسائل اور محنتی لوگوں کی کمی نہیں مگر بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں لوگ اپنی سوچ کے خلاف ایک بھی الفاظ سننے کو تیار نہیں ہو تے اور صرف خود کو ٹھیک اور باقی کو غلط سمجھتے ہیں۔