ینگ ڈاکٹرز پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہیں،اشرف بھٹی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمدا شرف بھٹی نے کہا ہے کہ برکت مارکیٹ کے باہر پر امن احتجاجی مظاہرہ کرنیو الے ینگ ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹوڈنٹ پر پولیس کے وحشیانہ تشدد مظاہرین پر مرچوں والا سپرے کرنے مظاہرین پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
کہا ہے کہ یہ وہی ینگ ڈاکٹرز ہیں کہ جن کی سر پرستی ماضی میں خود ڈاکٹر یاسمین کیا کرتی تھی بلکہ یہ مصدقہ اطلاعات بھی ہیں کہ ان ینگ ڈاکٹرز کی تنظیم کی بنیاد کے پیچھے بھی وہ خود ہی تھیں آج ان کو یہی ینگ ڈاکٹرز حکومت میں آکر برے لگنا شروع ہو گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جن ڈاکٹرز کی نازک حالت ہیں انہیں اس حال پر پہنچانے والے حکومتی لوگوں کے خلاف عدالت مقدمے کا حکم دے اور ڈاکٹروں کے خلاف آمرانہ حکومتی روئیے کا نوٹس لیا جائے اور ان پر لاٹھیاں برسانے کی بجائے ان سے بات چیت سے مسائل کا حل نکالا جائے۔