ڈاکٹر محسن ظہیر نے ”پنز“میں پروفیسر آف نیورالوجی کا چارج سنبھال لیا

    ڈاکٹر محسن ظہیر نے ”پنز“میں پروفیسر آف نیورالوجی کا چارج سنبھال لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں ڈاکٹر محسن ظہیر نے پروفیسر آف نیورالوجی کے عہدہ کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ پی آئی این ایس پروفیسر ڈاکٹر انجم حبیب وہرہ نے ادارے میں ڈاکٹر محسن ظہیر کی بطور پروفیسر آف نیورالوجی تعیناتی کو انتہائی خوشگوار اضافہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پروفیسر محسن ظہیر اپنے شعبے میں انتہائی مہارت کے حامل ہیں اور اْن کی شمولیت سے "پنز" کے معالجین کی ٹیم مزید مضبوط ہو گی اور بالخصوص اعصابی امراض کے مریضوں کے علاج معالجے کا معیار مزید بلند ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نیورالوجی آؤٹ ڈور میں روزانہ300سے زائد اعصابی بیماری میں مبتلا افراد علاج معالجے کیلئے آتے ہیں جبکہ ان کے لئے موجود طبی سہولیات میں مزید اضافہ ہو گا۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنز پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود،ڈاکٹر شاہد مختار و دیگر سینئر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔