پاکستان صنعت و تجارت کیلئے انتہائی موزوں ملک ہے، راجہ محمد انور
لاہور(سٹی رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری پنجاب (ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدرراجہ محمد انور نے کہا ہے کہ پاکستان کی مٹی صرف زراعت کیلئے ہی نہیں بلکہ صنعت و تجارت کے اعتبار سے بھی انتہائی زرخیر مٹی ہے۔ جہاں اسکی استعدادکار بڑھانے کی ضرورت ہے وہاں موجودہ صلاحیتوں کے پیش نظر اس کی پرموشن بھی انتہائی ضروری ہے۔ اس طرح نہ صرف معیشت بحال کی جاسکتی ہے بلکہ معاشی استحکام میں واضح کامیابی کی امید بھی کی جاسکتی ہے۔ دبئی ایکسپو کی صورت میں ہمیں ایسا ہی موقع اس وقت میسر ہے۔ ہم ایک پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی صنعت و تجارت کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرسکتے ہیں۔پنجاب حکومت نے دبئی ایکسپو میں حصہ لینا کا اعلان کیا ہے، حکومت کو چاہیے کہ ایف پی سی سی آئی پنجاب چیپٹر کے تعاون سے ایکسپو میں بھرپور شرکت اور صوبے کی نمائندگی کیلئے اقدامات کرے۔
۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا پویلین پنجاب کی ثقافت سے لیکر تجارتی و صنعتی کیپسٹی کا مظہر ہونا چاہئیے۔ دبئی ایکسپو بلاشبہ ایک ایسا یادگار موقع ثابت ہوگا جو پنجاب سمیت پوریملک کیلئے تجارتی اعتبار سے ایک گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے اگر حکومت اور ٹریڈ باڈیز احسن طریقے سے پرموشن اور شوکیسنگ میں کامیاب ہوجاتی ہیں۔ 1851 کے پہلے ایکسپو سے لیکر تقریبا دو صدیوں میں ہوئے تمام ایکسپوز ایک طرف، اور اس وقت اس موجودہ ایکسپو سے جڑی پاکستانی معیشت ایک طرف، جس کیلئے حکومت، ایف پی سی سی آئی اور ٹریڈ باڈیز کا کردار انتہائی اہم ہے۔