فیلڈ ورکر اینڈ سٹاف یونین کا راجگڑھ ورکشاپ سنٹر کا دورہ
لاہور(خبرنگار) راجگڑھ سینٹر ورکشاپ میں فیلڈ ورکر اینڈ سٹاف یونین کے سینئر نائب صدر شہباز بٹ،جنرل سیکرٹری سلیم کھوکھر اور ان کی ٹیم کے عہدیداروں نے دورہ کیا۔ استاد رفاقت،لقمان بھٹی،جاوید بھٹی اور ایپکا کے صدر دلاور جٹ سے ملاقات کی۔ملاقات میں ایل ڈبلیو ایم سی میں ہونے والے الیکشن،محکمہ میں افسر شاہی،میرٹ کے برعکس ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا۔اس موقع پر استاد رفاقت،لقمان بھٹی نے سلیم کھوکھر اور شہباز بٹ کے ساتھ فیلڈ ورکر اینڈ سٹاف یونین میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ میں اور میری پوری ٹیم دن رات صدر حاجی عمران بٹ اور جنرل سیکرٹری سلیم کھوکھر کے ساتھ کھڑے ہیں اور الیکشن کمپین میں بھر پور طریقے سے ساتھ چلیں گے۔فیلڈ ورکر اینڈ سٹاف یونین کے انفارمیشن سیکرٹری مجتبیٰ پرنس نے کہاکہ جس طرح استاد رفاقت،لقمان بھٹی اور ایپکا کے صدر دلاور جٹ نے ہماری ٹیم کے ساتھ اظہار یکجہتی اور شمولیت کی ہم ان کے مشکور ہیں اور ان کو یقین دلاتے ہیں کہ جس طرح پہلے ہماری تنظیم فیلڈ ورکر اینڈ سٹاف یونین کے صدر اور ان کی ٹیم بے لوث ورکر ز کے لئے کام کر ررہی ہے جیتنے کے بعد بھی اسی جذبے کے تحت کام کریں گے اور ان کی ہر پریشانی میں ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔